3 فروری 2014 - 20:30
پشاور: دہشت گردوں کی فائرنگ سے قصہ خوانی بازار کے قریب سردار اصغر علی شہید

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے تاریخی بازار قصہ خوانی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے تحریک نفاذِ فقۂ جعفریہ کے ایک رہنما کو شہید کر دیا۔

ابنا: مقامی پولیس اہلکار کے مطابق علی اصغر، قصہ خوانی میں اپنی دکان پر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق علی اصغر کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ اس واقعے کے بعد لوگ بڑی تعداد میں  ہسپتال پہنچ گئے اور دہشتگردی کے اس واقعے کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کرنے والوں نے حکومت سے دہشتگردوں کے خلاف سخت سے ‎سخت کاروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا۔مجلس وحدت مسلمین سمیت پاکستان کی مختلف تنظیموں اور اہم شخصیات نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔

صدائے مظلومین نیٹ ورک کی رپورٹ:

رپورٹ کے مطابق کل صبح طالبان دہشت گردوں کی فائرنگ سے محمد علی جوہر روڈ پر قصہ خوانی بازار کے قریب شیعہ رہنما سردار اصغر علی شہید کر دئے گئے۔ شہید ایک بزنس مین تھے۔ جو صبح اپنی شاپ پر جاتے ہوئے دہشت گردوں کے درندگی کا باعث بنے اور داعی اجل کو لبیک کہ دیا۔انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر سرداراصغر علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہیدہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق سردار علی اصغر کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے محلہ مرئوی میں ادا کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ شہید تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی صدر تھے۔ شہید اصغری علی کے جنازے کو کوہاٹی گیٹ کے میں روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا گیا۔ شہید کے جنازے میں سینکڑوں  لوگوں نے  شریک  ہوکر احتجاج کیا۔ جس کے بعد شہید کے نماز جنازہ ادا کرکے اس کے جسد خاکی کو قبرستان لے جایا گیا۔

.......

/169